ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے دی ڈریم چیزرز ناول کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ دی ڈریم چیزرز سرکاری افسر وِپول میترا نے لکھا ہے جس کا موضوع مقدر، محبت اور نوجوان ہیں۔کتاب کی رونمائی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا وہ کتاب نہیں لکھ سکتے، وہ جس پیشے سے منسلک ہیں اس میں وقت ہی نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا ایک نیا پیشہ اپنانا انکے لئے بہت مشکل ہے، بگ بی کے نام سے جانے جانے والے امیتابھ بچن نے کہا اکثر ناول پڑھتے ہوئے ذہن میں آتا ہے کہ اس کا کردار ادا کریں لیکن یہ بچگانہ خیال ہیں۔