ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمیٰ نے کہا ہے کہ میگا سٹار امیتابھ بچن کا راج ٹھاکرے کا سٹیج پر ایک ساتھ بیٹھنا شمالی بھارتی شہریوں کی بے عزتی ہے۔
ابو اعظمیٰ سٹیج پر راج ٹھاکرے کے ساتھ بیٹھنے سے شمالی بھارتی شہریوں کو سخت دکھ صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن اس بات کی وضاحت کریں کہ کیا راج ٹھاکرے نے صرف انہیں قبول کیا ہے یا پھر تمام شمالی بھارتی شہریوں سے نفرت ختم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن کو اس اقدام پر معذرت کرنی ہوگی اور اس کی وضاحت پیش کرنا ہوگی کہ وہ کیا چاہتے ہیں ان کا ایسا کرنا کیا شو کرنا تھا۔