امیتابھ اور ریکھا 33 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
Posted on October 8, 2014 By Majid Khan شوبز
Amitabh Bachchan, Rekha
نیو دھلی (جیوڈیسک) بالی انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور نامور اداکارہ ریکھا 33 سال بعد نئی فلم ”شمیتابھ“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
سپر اسٹار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا 33 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بلاک بسٹر جوڑی آخری مرتبہ یش چوپڑا کی فلم سلسلہ میں نظر آئی تھی لیکن 33 سال بعد دونوں ایک بار پھر سے آر بلکی کی فلم ”شمیتابھ“ میں نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی اس سے قبل امان دھرم، خون پسینہ، مقدر کا سکندر، راجا نٹورلال اور سوہاگ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com