ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، امیتابھ نے فیس بک پر ایک کروڑ 30 لاکھ جب کہ ٹویٹر پر 90 لاکھ فالوووز مکمل ہونے پر چاہنے والوں کو مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے چاہنے والوں سے مسلسل رابطہ رکھنے کے لئے 2012 میں فیس بک پیچ بنایا تھا۔ شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر چاہنے والوں کی تعداد 79 لاکھ ہے۔