امیتابھ کی ہارر کامیڈی ڈرامہ فلم “بھوت ناتھ ریٹرنز “کے گانے کی وڈیو جاری

Bootnath

Bootnath

ممبئی (جیوڈیسک) 2008ء میں بننے والی بالی ووڈکی بلاک بسٹر فلم “بھوت ناتھ”کے سیکوئل “بھوت ناتھ ریٹرنز” کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے کی وڈیوبھی جاری کردی گئی ہے۔

نتیش تیواری کے تحریر کردہ “دھاروای ریپ،یہ آپن کا علاقہ،فل بالی ووڈ دھماکا “کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پارتھ ایس بھالیراؤ اور انیش کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں چائلڈ اسٹار پارتھ بالیراؤ دیگر بچوں کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہدایتکارنتیش تیواری کی اس فلم میں ایک بار پھر امیتابھ بچن بھوت کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ انکے ساتھ ساتھ چائلد اسٹار پارتھ ایس بھالیراؤ اوشا جادھو، بومن ایرانی اور انوراگ کشپ اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں۔

جبکہ شاہ رخ اور رنبیر بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنے ہیں۔ بھوشن کمار اور روی چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی بھوت ناتھ کے گرد گھوم رہی ہے جو کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف الیکشن میں کھڑا ہورہا ہے۔ہاررکامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم بھوت ناتھ ریٹرنز بی آر فلمز کے تحت کل11اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔