بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کی زندگی پر بالی ووڈ میں ڈاکیومینٹری فلم بن رہی ہے۔ بگ بی کی ذات میں چھپے کئی راز افشاں ہوں گے۔ بچپن میں انقلاب اور بعد میں بنے امیتابھ۔ جی ہاں بالی ووڈ بگ بی کا نام جو بھی رکھا گیا۔ ہمیشہ ان کی قمست کے دھنی رہا۔ فلمی دنیا میں کٹھن زندگی اور جدوجہد کرکے مقام پانے والے امیتابھ بچن کو اپنی آواز اور قد کی وجہ سے کتنی بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مگر آخرکار جیت لگن کی ہوئی اور قمست امیتابھ بچن پر مہربان کیسے ہوئی۔
شہنشاہ بالی ووڈ نے چاہے عاشق مزاج کا کردارادا کیا ہوا یا جواری کا، دوست بنے ہوں یا جب بھی دشمنی کی ہو، فلمی دنیا میں وہ کردار میں انگوٹھی کے نگینے کی مانند سجے ہیں۔ فلمی دنیا میں کامیابی کے چمکتے دمکتے نام امیتابھ بچن کی زندگی میں کئی ایسے راز چھپے ہیں۔ جو اب سرعام ہوں گے۔ جی ہاں بگ بی کی زندگی پر ڈاکیومینٹری فلم بنے گی۔ جس میں ابتدا سے اب تک کی کتھا ہوگی۔ اس فلم میں امیتابھ خود بھی ادکاری کریں گے۔