ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اورانکی اہلیہ جیا بچن پیر3جون اپنی شادی کی چالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 3 جون 1973 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس معروف فلمی جوڑے کو بالی ووڈ کے حلقوں نے خوشگوار ازدواجی زندگی کی چار دہائیاں گزر جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
جسکے جواب میں سماجی تعلقات کی ویب سائٹ پر امیتابھ نے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی کی اس سپر ہٹ جوڑی نے ابھیمان،چپکے چپکے، شعلے،زنجیر، بنسی اور سلسلہ سمیت دیگر کئی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دی۔