ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مقبوضہ جموں کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔ امیتابھ بچن نے حالیہ میں ٹوئیٹر پیغام میں لوگوں سے کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا متاثرین سیلاب کا نہ صرف سامان بلکہ مکان بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
سب کو اس کار خیر میں آگے آنا چاہیے اور اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے تاکہ ان افراد کو نہ صرف اشیائے خوردونوش بلکہ تعمیراتی منصوبے شروع کرکے گھر فراہم کیے جاسکیں۔
انھوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کبھی کہیں بھی تباہ کاری ہوئی ہے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ لوگوں نے بھی ان کے غم کو بانٹا ہے اور کھلے دل کے ساتھ ان کی مدد کی ہے، وہ اس بار بھی یہی امید رکھتے ہیں۔