کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ کی رہائش گاہ گولڈن ٹائون شاہ فیصل کالونی میں مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں مرحوم کی سیاسی جدو جہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے کہاکہ مخدوم امین فہیم کی سیاسی جدو جہد اور وفا شعاری پر جتنی بھی بات کی جائے کم ہے انہیں اُن کے مثالی کردار پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا۔
جائے کم ہے امجد علی شاہ نے کہاکہ مخدوم امین فہیم کی سیاسی جدو جہد صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ دنیا کے سیاسی کارکنان کے لئے ایک درس گاہ کی حیثیت رکھتے تھے اُن کے سیاسی کارنامے سیاسی کارکنان کے لئے مشعل راہ ہیںتقریب میں مخدوم امین فہیم کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔