کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد قتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم شہزاد ملا کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد ملا ایک سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج ہے۔ شہزاد ملا کو ایک سیاسی جماعت کی اہم شخصیت نے امجد صابری کے قتل کا ٹاسک دیا تھا۔
امجد صابری کو قتل کرنے میں بھتہ کا عنصر پایا جاتا ہے۔ شہزاد ملا سے امجد صابری قتل کی تفتیش سمیت شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
شہزاد ملا کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ امجد صابری قتل کی مزید تحقیقات پولیس اور رینجرز کی تفتیشی ٹیمیں کر رہی ہیں۔