کراچی (پریس ریلیز) اتحادعوام اہلسنت کونسل کے صاحبزادہ اسد احمد مجددی، محمد اعظم عظیم اعظیم، پروفیسر ڈاکٹر شبیراحمد خورشیداور خواجہ غریب نوازعرس کمیٹی لانڈھی کے محمدسلیم خان، نسیم خان ، ایازاحمد ،محمدحسین اورجامع مسجدِ طبیہ لانڈھی کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد صدیقی، امیراحمد ، عبد الحمید عرف بابو، ثروت احمد، مقصوداحمد، نوید احمد دیگرنے ملک عظیم پاکستان اور عالمی شہرت یافتہ خوش الحان قوال امجدصابری کی دہشت گردوں کے ہاتھوں اندوہ ناک ہلاکت پر پُرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امجدصابری کی اندوہ ناک ہلاکت سندھ میں امن کے دعویداروں کے لئے چیلنچ ہے۔
انہوں کہاکہ سندھ و وفاقی حکومتیں بالخصوص، صدرِ پاکستان، وزیراعظم، گورنرسندھ ، وزیراعلیٰ سندھ ، وفاقی و صوبائی وزراءداخلہ ، کراچی میں امن قائم کرنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفیٰ ہوجائیں۔
یا وہ ایسا نہ کر سکیں تو پھر سندھ و و فاقی حکومتیں امجدصابری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچا کرعوام الناس میںاپنے اعتماد کو بحال کرانے میں خود اپنا فعال کردار اداکریں۔