کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر، یونس گل، ہارون بھٹی، نعیم گل، سیف بخش، اقبال شاہد اور جاوید پرنس نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف قوال امجد صابری کا قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کے دن دیہاڑے اغواء کو وفاقی اور سندھ حکومت کی ناکام حکمرانی قرار دیتے ہوئے شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے عوام کو نجات دلا نے اور شہر کراچی میں قیام امن کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف کے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کراچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ قیام امن اور اتحا د و یکجہتی کے فروغ کے لئے بلدیاتی نظام کو فعال بنا کر پولیس کو بلدیاتی منتخب نمائندوں کے کنٹرول میں دیا جائے اور تمام مکاتب
کے لوگوں پر مشتمل علاقائی سطح پر امن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے رہنمائوں نے معروف قوال امجد صابری کی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل پر اہل خانہ اور چاہنے والوں سے دلی ہمدری کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹر ی