کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم زیراہتمام معروف قوال امجد صابری کی یاد میں جناح گراؤنڈ میں شمع روشن کی گئی۔ تعزیتی تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انھیں ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ پی ایس پی کے رہنماوں کی سیکیورٹی کی بھی فکر ہے۔ امجد صابری لیجنڈ تھے۔
معاشرے میں چھپی کالی بھڑوں کو بے نقاب کرنے کی ضروت ہے۔ امجد صابری کے بڑے بھائی ثروت صابری کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مقتول چھوٹی عمر میں بڑا کام کر گیا۔