کراچی (جیوڈیسک) امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد فنکار برادری خوفزدہ ہو گئی۔ میرا، زیبا بختیار، ماریہ واسطی، فیصل قریشی اور فخرعالم سمیت فنکاروں کی بڑی تعداد کراچی ڈیفنس تھانے پہنچ گئی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ساٹھ سے زائد فنکاروں نے اپنے دستخط سے سیکیورٹی کیلئے درخواست جمع کرائی۔ فخر عالم نےانکشاف کیا کہ تمام فنکاروں کو سیکورٹی تھریٹس ہیں۔
حکمران اپنی سیکیورٹی کے ساتھ عوام کی سیکیورٹی کی بھی فکر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو بے شک انہیں سنسر بورڈ سے ہٹا دیا جائے۔
اداکارہ میرا اور دیگر نے بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔