بھٹ شاہ (قاسم حسین) ایس ایسن پی مٹیاری امجد احمد شیخ کا ضلع بھر میں سماجی برائیوں اور جرائم کی روک تھام کے لئے آپریشن۔ ایس ایس پی مٹیاری نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ازشتہ پچاس دنوں میں ضلع م بھر کے تھانوں ہالہ ٫بھٹ شاہ ٫ اڈیرو لعل ٫نیو سعیدآباد ٫خیبرانی ٫مٹیاری سمیت ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں آپریشن کیا گیا جس میں 41 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 22 ملزمان زخمی اور 12 ہلاک ہوئے۔
ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مٹیاری ضلع میں پولیس نے گزشتہ پچاس دنوں میں 41پولیس مقابلوں میں 12ملزمان کو ہلاک کیا ہے جبکہ 22ملزمانان مقابلوں میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 72ملزمان گرفتار ہوئے جن میں 6روپوش 30منشیات فروش اور 5اشتہاری مجرم بھی گرفتار ہوئے جبکہ اس عرصے میں 4من بھنگ 3کلو چرس اور 10ہزار لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ تمام کاروائیاں ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے اور سماجی برائیوں کو مٹانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کی گیئیں ایسس ایس پی نے کہا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار جرائم کی سرپرستی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاتوائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ضلع مٹیاری سے جرائم کے خاتمے اور اسے منشیات اور جرائم سے پاک کرنے کے لئے صحافی بھی اپنا کردار ادا کریں۔