عمار فیضان کو سادہ لباس میں نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے، محنتی

Mehanti

Mehanti

کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کا معاملہ پرویز مشرف کے زمانے سے شروع ہوا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیری جار رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عمار فیضان کو 22 اگست کو سادہ لباس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے اور اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عمار فیضان اگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کے خلاف عدالتی کارروائی ہونی چاہیے۔