ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا

Gaza

Gaza

لندن (جیوڈیسک انسانی حقوق کی عالمی تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائرہکٹرب رائے مشرق وسطیٰ فلپ لوتھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال اگست میں اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچاکر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔

اسرائیلی جنگی جرائم کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کرکے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو اجتماعی طورپر نشانہ بنایا جس کا مقصد ان کی زندگیوں کو تباہ کرنا تھا۔ اس جنگ میں دو ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔