اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈرونز کے ذریعے قتل عام کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے، وفاقی حکومت اے پی سی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے یہ حملے رکوائے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہاہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈرونز کے ذریعے قتل عام کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا۔
جس سے تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ڈرون حملوں سے پاکستان میں شدت پسندی کو ہوا مل رہی ہے۔