لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت درآمد کی گئی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔عدالت میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے قانون کے مطابق گاڑیاں درآمد کیں اور ان پر ٹیکس ادا کیا۔
لیکن اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت گاڑیاں قبضے میں لے رہی ہے جو بنیادی آئینی حقوق کے منافی ہے کیونکہ درخواست گزاروں نے اس وقت رائج قانون کے تحت گاڑیاں حاصل کی تھیں جو غیرقانونی نہیں۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد گاڑیوں کے مالکان کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔