اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے روبرو کپتان پھر خوب بولے۔ کہتے ہیں نظام کو ٹھیک کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ موجودہ الیکشن کمیشن پر جوڈیشل کمیشن کی فائنڈنگ پر کچھ نہیں ہوا ۔
جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی ن لیگ کو بچانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت اقتصادی راہداری کو بھی متنازعہ بنا رہی ہے۔ این ایل جی معاہدے پر بھی کچھ نہیں بتایا جا رہا جس طرح کی ملکی خارجہ پالیسی چل رہی ہے ایسی تو بادشاہت میں ہوتی ہے۔ حکمران جمہوریت کو مانتے ہیں یا نہیں؟۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے تحریک انصاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کا اعلان بھی کیا۔