اقوام عالم میں باوقار مقام بنانے کیلئے ہمیں تعلیم کو ہتھیار بنانا ہو گا۔ سرفراز احمد تارڑ
Posted on March 27, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ اقوام عالم میں باوقار مقام بنانے کیلئے ہمیں تعلیم کو ہتھیار بنانا ہوگا۔ نسل نو علم کے حصول پر توجہ دے کر ملک و قوم کا نام روشن کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہال ایوان صنعت و تجارت ٹرسٹ پلازہ میں دی ایکسیلنس پبلک سکول کی تینوں برانچوں کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی، حاجی شبیر احمد بھٹی، طیب چوہدری، چوہدری آصف مجید، چوہدری اشرف مجید، آصف منیر گوگا، حاجی جاوید، چوہدری محمد اشفاق، محمد اقبال قمر، محمد رضوان اسلم بٹ اور دیگر خطاب جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کو انعامات اور مہمانوں، اساتذہ کو شیلڈ گفٹ دئیے گئے۔ الحاج سرفراز نے کہا کہ نئی نسل جوکہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ان کو قیام پاکستان کے مقاصد اور نظریہ پاکستان سے آگاہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com