تحریر : ساحل منیر امرت نگر 133 سولہ ایل مسیحی کمیونٹی کا ایک قدیم گنجان آباد گائوں ہے جو تقسیم سے قبل 1916 ء میں سالویشن آرمی سے منسلک مسیحی مشنریوں کی کوششوں سے وجود میں آیا۔بعد ازاں کاتھولک چرچ سمیت دیگر کلیسیائوں نے بھی اِس بڑی مسیحی آبادی کی تعمیرو ترقی میں بھرپور حصہ لیا۔
آج یہ گائوں ضلع خانیوال میں اقلیتی مسیحی کمیونٹی کی نمائندہ حیثیت اختیار کر چکا ہے اور اپنی سوسالہ تاریخ میں یہاں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے۔
Christmas Siging Copetetion
سپورٹس بالخصوص فٹ بال کے حوالے سے یہ خطہء ارضی قومی و بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے اور کئی نامور کھلاڑی پیدا کر چکا ہے۔فنونِ لطیفہ کے فروغ میں بھی امرت نگر نے بے مثل خدمات سرانجام دی ہیں اور یہاں کے مکینوں کو ادب و موسیقی کے مزاج آشنا سمجھا جاتا ہے۔
موسیقی چونکہ مسیحی عبادات کا ایک لازمی حصہ ہے اس لئے یہاں اکثر اوقات اِس قسم کے پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں جو موسیقی کے فروغ میں اہم کردار کرتے ہیں۔
Christmas Siging Copetetion
گزشتہ کچھ عرصہ سے کرسمس کے موقع پر یہاں سالانہ بنیادوں پر مقابلہء مسیحی گیت سنگیت منعقد ہوتا ہے جس میں علاقہ بھر سے کوائرز اور سولو گائیک ولادت المسیح کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
اِمسال یہ خصوصی پروگرام پاسٹر شہباز ڈیوڈ کی زیرِ سرپرستی 17دسمبر 2016ء بروز ہفتہ فل گاسپل اسمبلیز چرچ کے وسیع و عریض کمپائونڈ میں منعقد ہوا۔
Christmas Siging Copetetion
اِس پانچویں سالانہ مقابلہء مسیحی گیت سنگیت کے مہمانِ خصوصی معروف نوجوان سیاسی و سماجی رہنما چوہدری سیمسن دتہ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ و نومنتخب ممبر ضلع کونسل خانیوال تھے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض راقم الحروف نے سرانجام دیے جبکہ چیف آرگنائزر سلویسٹر مغل المعروف لٹو خان نے دیگر منتظمین کے ہمراہ مہمانِ خصوصی و دیگر مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔۔۔۔۔ ! علاوہ ازیں مقابلہء مسیحی گیت سنگیت میں ججز پینل ندیم سہیل راجہ(چیف جج)،ارنسٹ پرویز اور فخر ولیم(لیکچرر گورنمنٹ کالج خانیوال) پر مشتمل تھا۔
یہ خوبصورت و یادگارمحفلِ موسیقی رات گئے تک جاری رہی جِس کی سولو کیٹیگری میں جویریہ خان، رمشا سلیم بھٹی، ممریز گوہر بھٹی،حارم شاہزیب بھٹی، نعمان گل،دینا اسٹیفن،نیہا جاوید،ربیقہ سرفراز،آکاش سیموایل،مسز وائیلٹ عمانوایل،رمشا ناصر،سویرا کنول،شمائلہ پطرس،آئن ذاکر،راشد مسیح کھیڑا اور عمران نعیم جبکہ کوائرز میں کاتھولک چرچ بابو جان کالونی میاں چنوں،سینٹ جوزف خانیوال، چرچ آف پاکستان 134 سولہ ایل محسن وال اور امرت نگر سے کاتھولک چرچ،سالویشن آرمی و ایف جی اے چرچ نے پرفارم کیا۔
Christmas Siging Copetetion
واضح رہے کہ مسیحی فیمیلیز کی ایک قابلِ ذکر تعداد نے شمولیت کرتے ہوئے پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا۔منصفین کے فیصلہ کی رو سے سولو کیٹیگری میں جویریہ خان اول، ممریز گوہر دوم ،ربیقہ سرفراز سوم اور نعمان گل، راشد مسیح کھیڑا ونیہا جاوید کو حوصلہ افزائی کے انعامات کا حقدار قرار دیا گیا۔
کوائرز کیٹیگری میںسینٹ جوزف خانیوال اول،کاتھولک چرچ امرت نگر دوم،سالویشن آرمی چرچ سوم اور چرچ آف پاکستان134 سولہ ایل محسن وال،بابو جان کالونی میاں چنوں وایف جی اے چرچ حوصلہ افزائی کے انعامات کے حقدار قرار پائے۔
مہمانِ خصوصی چوہدری سیمسن دتہ سمیت دیگر مہمانانِ اعزاز نے شرکاء مقابلہ میں انعامات تقسیم کئے۔
اس دوران فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز کو مہمانِ خصوصی کی طرف سے ٹرافیوں کے علاوہ نقد انعامات بھی دئے گئے۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چوہدری سیمسن دتہ نے کہا کہ یسوع المسیح کے جنم دن کے حوالے سے حمد و ستائش ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہمیں اس کا بھرپور اظہار کرنا چاہئے۔
Christmas Siging Copetetion
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے روح پرور اجتماع یقینناً ہمارے ایمان کو تازگی بخشتے ہیں۔اِس لئے یہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنے چاہئیں اور اس میں کسی انعام یا صلے کی بھی پرواہ نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یسوع المسیح کے اقدس و بابرکت نام کی ستائش ہی ہم مسیحیوں کے لئے ایک بہت بڑی سعادت ہے۔