امرتسر : اداکارہ ودیابالن کی گولڈن ٹیمپل میں حاضری

Udyabaln

Udyabaln

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ڈرٹی گرل ودیابالن سکھوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ گولڈن ٹیپمل پہنچیں جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم گھن چکر کی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔ اداکارہ ودیابالن آج کل اپنی نئی فلم گھن چکرکی پروموشن میں مصروف ہیں۔

جالندھر سے وہ علی الصبح امرتسر پہنچیں اور سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پرحاضری دی۔ ودیابالن نے دربارصاحب پرفلم گھن چکرکی کامیابی کے لیے دعابھی مانگی۔اس موقع پر انہوں نے سکھ روایات کے مطابق دوپٹا اوڑھ رکھا تھا اور خاصی خوش نظر آرہی تھیں۔