امرتسر میں سانجھ فیسٹول ، پاکستانی فنکاروں نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا

Festival

Festival

امرتسر (جیوڈیسک) بھارتی شہر امرتسر میں ہونے والے سانجھ فیسٹول میں صوفی گائیک سائیں ظہور سمیت دیگر پاکستانی گلوکاروں نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔

سانجھ فیسٹیول کے دوران، پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے، اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

سائیں ظہور کے صوفی کلام نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سانجھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان سے اکتالیس فنکار امرتسر پہنچے۔

فیسٹیول کا مقصد دونوں ممالک کی عوام کو امن کا پیغام دینا تھا۔