امرتسر: کبڈی ورلڈ کپ، پاکستانی پہلوان آج میدان میں اتریں گے

 Kabaddi

Kabaddi

امرتسر (جیوڈیسک) کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی پہلوان آج پھر میدان میں اتریں گے، ناقابل شکست قومی شاہینوں نے اونچی اڑان کا عزم ظاہر کر دیا۔

پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کے عالمی مقابلوں میں آج پاکستان اِن ایکشن ہو گا۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں شیڈول میچ میں قومی پہلوان آج سیرا لیون کے خلاف مد مقابل ہوں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ اس سے پہلے ڈنمارک اور اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

انہوں نے آج کے مقابلے سمیت تمام میدان مارنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خواتین کبڈی ٹیم سات دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف زور آزمائی کرے گی۔