نیویارک(جیوڈیسک) امریکا کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی ،درجنوں فائر فائٹرزنے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ بجھادی۔
مغربی ریاست نارتھ کیرولینا کے علاقے گرور کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، بے قابو آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، درجنوں فائر فائٹرزنے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔