امریکہ : معاشی بحران، بے روزگاری سے تنگ شخص کی خودسوزی کی کوشش

USA Economic Crisis

USA Economic Crisis

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا۔ بے روزگاری سے تنگ شخص نے کانگریس کی عمارت کے باہر احتجاجی خود سوزی کی کوششں کی۔ جیسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکہ میں معاشی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ جہاں کئی امریکی ادارے اس بحران کی زد میں آکر بند ہوچکے ہیں۔ امریکی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں امریکی عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج بلند کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں بیروز گاری سے تنگ آئے ایک شخص نے امریکی کانگریس کی عمارت کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔ جسے طبی امداد دینے کے لئے فوری طور پر اسپتال منقل کر دیا۔