تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے تہران کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات میں کہاکہ ایران عالمی ایجنسی سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران جوہری بات چیت میں اپنے طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل میزائل پروگرام کو موضوع گفتگو نہیں بنائے گا۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق صدر روحانی نے کہا کہ ایران جوہری توانائی ایجنسی کی ان تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہے، جن سے یہ واضح ہو سکے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے یا عسکری۔