لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے منصوبوں میں شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے صرف انتشار، الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کی ہے۔
دھرنا گروپ نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے کیلئے ہر موقع پر رکاوٹیں ڈالیں۔