لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنماء ، کو ارڈ ئینیٹروزیر اعلیٰ پنجاب ،رانا مبشر اقبال نے چئیرمین ومعروف تاجررہنمائ، حاجی بشارت علی رحمانی ،وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ، جنرل کونسلر سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی ، جنرل کونسلر ذولفقار قریشی ، جنرل کونسلر محمد سجاد ،چئیرمین رحمانی ینگ کونسل ،محمد اشفاق بھولا اور دیگر ن لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انتشارکی سیاست دفن ہوچکی ،ایونوں میں تبدیلی صرف اورصرف عوام کے ووٹ سے آئے گی،حکومت کسی اناڑی یاچھڑے کے دھرنوں سے گھبرانے والی نہیں۔
ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کرمقابلہ کریں گے،ترقی کے دشمن ہمارے ذاتی دشمن نہیں بلکہ قوم کیخلاف سازش کررہے ہیں ،ایسے شرپسند عناصر کی ہرسازش عوام کے تعاون سے ناکام بنائیں گے،اس مواقع پربشارت علی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے منتخب حکومت کیخلاف ہرسازش ناکام ہوگی۔
میاں برادران کی مثالی کارکردگی کی بدولت ن لیگ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے،جنرل کونسلر محمد سجاد نے کاہنہ نو میں گرلز کالج ،بوائز کالج ،ہسپتال ،ترقیاتی پروجیکٹ ،سٹرئیٹ لائیٹس ،فلٹرپلانٹ ،مارکیٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبی پروزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اوررانامبشراقبال کا شکریہ اداکیا ۔ انہوں نے کہا کہ رانامبشراقبال مخلص سیاست دان ہیں جن میں بہترین لیڈرکی صلاحیت موجودہے،ان جیسے لوگ پاکستان مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں،کسی مشکل کامقابلہ کرنے کیلئے ہم اپنے قائدین کے ساتھ ہیں۔