ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور انتشار کی سیاست پر کاربند سیاستدانوں کو عوام نے مسترد کردیا،چوہدری نثار علی خان کی بہتری حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔
تمام تر کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد میں چند ہزار افراد بھی جمع نہ کرسکی۔،دھرنوں کی سیاست سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف گرتا جارہا ہے۔مسلم لیگ ن نعروں کی بجائے عملی سیاست پر کاربند ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میں اضافہ قائدین کی مثبت پالیسیوں کی تسلسل ہے،اپوزیشن کو سیاسی باغ نظری کا مظاہرہ کر تے ہوئے ترقی کے سفر میں حکومت کو ہاتھ بٹانا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کیا ، شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ملک دشمن قوتیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں ،جبکہ انکے ایجنڈے کو پروا ن چڑھانے میں غیر جمہوری قوتیں بر سر پیکار ہیں۔
ایک طرف مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے تو دوسری طرف ملکی ترقی سے خائف لوگ اسکی تکمیل رکاوٹ ڈالنے کے لئے مختلف حربے وتدابیراختیار کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف ملک دشمنی بلکہ عوام دشمنی کے مترادف ہیں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں ناکامی سے اس کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی بہترین حکمت عملی کی بدولت پی ٹی آئی کا احتجاج اپنی موت آپ مر گیا،انکا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست ملک کے لئے نقصان دہ ہے ،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عدالت سے بھی سرخرو ہوگی،نہ صر ف مسلم لیگ ن آئینی مدت پوری کرے گی۔
بلکہ آمدہ 2018 کے جنرل الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن وفاق سمیت چاروں صوبوں میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038