انتشار پھیلانے والے ملک دشمن ہیں، ہر صورت جمہوریت کا تحفظ کرینگے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، انقلاب اور آزادی مارچ کے دعویدار اسے پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کرنے والے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔

18 کروڑ عوام جمہوری نظام کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔احتجاج کرنے والے عناصر ہوش کے ناخن لیں۔ ہرصورت میں جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے قرآن اٹھا کر جھوٹ بولنے والے شخص کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔