انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، ملزمان کی نشاندہی پر متعدد افراد گرفتار

Anarkali Blast

Anarkali Blast

لاہور (جیوڈیسک) انار کلی دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہونے لگی، ریلوے سٹیشن اور فوڈ سٹریٹ دھماکوں میں گرفتار ملزموں کی نشاندھی پر متعدد مشتبہ افراد زیر حراست لے لئے گئے، ملزمان کا تعلق ایک ہی تنظیم سے ہے۔

لاہور پرانی انار کلی دھماکے میں حساس اداروں نے متعدد افراد کو شبہ میں حراست میں لیا ہے۔زرائع کے مطابق ملزمان کو ریلوے سٹیشن اور انار کلی کے پہلے دھماکے میں گرفتار افراد کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہو رسمیت صوبے میں وسائل کی کمی کے باعث ہلکی نوعیت کے دھماکے کر کے خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ گرفتار اور زیر حراست تمام افراد کا تعلق ایک ہی تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب سے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے ملنے والی معلومات پر پیش رفت ہو رہی ہے۔