انس اللبی کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے، القاعدہ کمزور ہو رہی ہے، امریکا

Anas Allaby

Anas Allaby

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے لیبیا سے القاعدہ رہنما انس اللبی کی گرفتاری کو اہم پیش رفت بناتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ مسلسل کمزور ہورہی ہے۔ واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکا کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کمزور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا القاعدہ کے ارکان کو مسلسل نشانہ بنارہا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ملکوں میں خود کو منظم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکا کو صومالیہ، یمن اور شمالی افریقہ میں القاعدہ کے خلاف مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔