انچولی میں آپریشن اور گرفتاریوں کیخلاف احتجاج، سڑک بلاک

Ancholi

Ancholi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے انچولی میں آپریشن کے کیخلاف ورثا نے احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کردی۔

مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ سڑک بلاک ہونے کے باعث انچولی کے اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مگر ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب رہی۔ ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا 2 گھنٹے بعد سڑ ک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔