فکس اٹ کے عالمگیر خان پر کار سرکار میں مداخلت کی فرد جرم عائد

FixIt Alamgir Khan

FixIt Alamgir Khan

کراچی (جیوڈیسک) فکس اٹ مہم کے عالمگیرخان اور ان کے ڈرائیور پرسرکاری کام میں مداخلت کےالزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم عالمگیر خان پر فرد عائدکی گئی،جس کے بعدایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 8 اپریل کو گواہ طلب کرلیے۔فکس اٹ کے بانی پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانا سول لائن میں درج ہے۔