نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کے نئے سیشن کی تنظیم سازی کے لیے حلقہ جات کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

کوٹلی : نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کے نئے سیشن کی تنظیم سازی کے لیے حلقہ جات کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق گزشتہ روز ایک اجلاس میں طے پایا کہ تمام انتخابی حلقہ جات کی نئے سیشن کی تنظیم ساز ی کا عمل 10 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اس سلسلے میں تنظیم سازی کے لیے اجلاس 5 جولائی بعد نماز جمعہ کھوئیرٹہ، 7 جولائی اتوار 10 بجے دن کوٹلی جبکہ 7 جولائی کو ہی 3 بجے دن نکیال، 8 جولائی دن 10 بجے چڑہوئی اور 9 جولائی 3 بجے دن سہنسہ میں اجلاس ہوں گے۔

ان اجلاسوں میں امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ اور سیکرٹری ضلع حافظ محمد شبیر خصوصی طور پر شرکت کریں گے، دریں اثناء ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں نئے سیشن کی مجلس شورٰی کے انتخاب کے لیے سیکرٹری ضلع کو ناظم انتخاب مقرر کیا گیا جو پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے 20 جولائی تک مجلس شورٰی کے انتخاب کا عمل مکمل کریں گے۔