جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل نے ٹور آف ترکی کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

Andrei Grapple

Andrei Grapple

انقرہ (جیوڈیسک) جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل نے ٹور آف ترکی کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔

ترکی کے خوبصورت ٹریکس پر سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے کا مقابلہ ہوا، دنیا بھر کے رائیڈرز نے خوب اپنا زور بازو دکھایا۔

جرمن سائیکلسٹ Andre Greipel نے زبردست مہارت دکھائی۔ حریف رائیڈرز پر اپنی برتری کی دھاک بٹھائی انہیں ممکنہ طور پر ٹف ٹائم دینے والے مارک کیونڈش نے اس راؤنڈ میں شرکت نہیں کی۔

پانچویں مرحلے میں رائیڈرز ایک سو ساٹھ کلومیٹر فاصلے کے ٹریک پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔ اطالوی سائیکلسٹ کی ریس پر مجموعی برتری برقرار ہے۔