لندن (جیوڈیسک) سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے انگلش ڈومیسٹک کاؤنٹی کرکٹ میں لنکا شائر ٹیم سے معاہدہ کر لیا ہے۔
آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے اپنی گھٹنے کی انجری کے باعث 2009ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
36 سالہ اینڈریو فلنٹوف نے 1998ء سے 2009ء کے دوران 11 برس پر محیط کرکٹ کرئیر میں انگلینڈ کے لئے 79 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
انگلش سٹار کرکٹر نے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد باکسنگ بھی کی اور اپنے کیریئر کے واحد مقابلے میں رچرڈ ڈاسن کے خلاف پوائنٹس پر فتح یاب ہوئے۔ فلنٹوف کی پانچ برس کرکٹ کے میدانوں میں واپسی ہو رہی ہے تاہم ان کے مداحوں کو اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
اینڈریو فلنٹوف کے ایک مداح نے انہیں ٹوئٹر پر بڑی عمر میں کرکٹ کھیلنے پر چھیڑا لیکن ساتھی ہی انہیں بیسٹ آف لک بھی کہا ہے۔