لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے اینڈی مرے نے ایگون ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل تیسرے بار اپنے نام کر لیا، لندن میں کھیلے گئے فائنل میں عالمی نمبر 2 اینڈی مرے کا مقابلہ کرویشیا کے مارین سلیچ سے تھا، پہلے سیٹ میں سلیچ نے بہترین کھیل پیش کیا، دوسرا سیٹ مرے نے سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔
تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ مرے نے باآسانی جیت کر تیسری مرتبہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انکی جیت کا اسکور پانچ سات، سات پانچ اور چھ تین رہا۔ وہ اس سے قبل 2009 اور 2011 میں بھی یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔