ومبلڈن (جیوڈیسک) اینڈی مرے 77 سال کے بعد ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ومبلڈن سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں ورلڈ نمبر ون سربین سٹار نوواک جوکووچ اور میزبان ملک کے سٹار کھلاڑی اینڈی مرے آمنے سامنے ہوئے۔ پہلے سیٹ میں میزبان سٹار کھلاڑی کو چھ چار سے کامیابی ملی لیکن ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا اور سات پانچ سے فتح سمیٹی۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں عالمی نمبر دو اینڈی مرے کی قسمت نے ساتھ دیا اور چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔ اینڈی مرے نے 77 برس بعد ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سنگلز ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے برطانوی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس شاندار فتح پر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اینڈی مرے کو جیت پر مبارکباد دی۔