اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد سے دبئی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
خوشاب سے تعلق رکھنے والا ملزم طارق محمود نجی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اے این ایف کاؤنٹر پر پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنے پاس ہیروئن کی موجودگی کا اعتراف کر لیا جس کے بعد اے این ایف نے ملزم کے پیٹ سے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن سے بھرے پچیس کیپسول برآمد کر لئے۔
دوران تلاشی ملزم کے جوتوں سے تین سو گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔