جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کی وفاقی چانسلر انگیلا میرکل نے برطانیہ میں نو منتخب وزیر اعظم تھریسا مے کو جرمنی آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار آج کرغستان کے دورے کے دوران کہی ہے۔
جرمن چانسلر نے برطانوی وزیر اعظم مے کو جرمنی آمد کی دعوت بدھ کے روز ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دی۔ اس موقع پر میرکل نے کہا، ’’میں تھریسا مے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا ،’’ہمیں اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ دنیا میں بہت مسائل ہیں اور ہمیں خارجہ پالیسی کے معاملات پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔
تھریسا مے نے برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کی تھی۔ انہیں برطانیہ میں23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں برطانوی عوام کے اٹھائیس رکنی یورپی بلاک چھوڑنے کے فیصلے کے صرف تین ہفتے بعد برطانیہ کا وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا تھا۔