انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا

Angelina Jolie, Brad Pitt

Angelina Jolie, Brad Pitt

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی اداکار براڈ پٹ اور انجلینا جولی نے آخر کار اپنا گھر بسانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے اور دونوں کا اب باقاعدہ شادی کی تاریخ رکھنے کا ارادہ ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ دونوں رواں سال کے آخر میں یا اگلے برس کے آغاز پر موسم بہار میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں نے اپنی شادی اپنے ہی گھر شاتیاؤ مراوال جنوبی فرانس میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ اپنے مستقبل کے فیملی ہوم کے لیے خاموشی سے بامقصد رسومات کے ساتھ شادی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان کے لیے اس نئے گھر میں ایک فیملی کی طرح وقت گزارنے کے لیے نئی زندگی کا آغاز اپنی شادی سے کرنا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں وہ دس برس تک ایک ساتھ زندگی گزارتے آ رہے ہیں۔