لندن (جیوڈیسک) ملکہ الزبتھ نے انجلینا کو بکنگھم پیلس میں ایک نجی تقریب میں تمغہ اور ڈیم کا نشان دیا ہے۔ معروف فلم ٹامب ریڈرز میں لارا کرافٹ کا کردار ادا کرنے والی 39 سالہ انجلینا جولی کو جنسی تشدد کے خلاف مہم چلانے پر آنریری ڈیم گرینڈ کراس آف موسٹ ڈس ٹنگوئشڈ آرڈر کا اعزاز دیا گیا ہے۔
ان کی کوششوں سے جنگ زدہ ملکوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لئے رواں برس لندن میں کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ جولی اپنے شوہر اداکار بریڈ پٹ اور اپنے بچوں کے ہمراہ جب شاہی محل پہنچیں تو ملکہ نے خود ان کا استقبال کیا۔ ہالی وڈ اداکارہ اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔