ہالی وڈ (جیوڈیسک) میلیفسینٹ میں جادو گرنی کا کردار ادا کرنے والی انجیلینا جولی اداکاری کو خیرآباد کہنے والی ہیں۔ نئی فلم میں مصر کی شہزادی قلوپطرہ کا کردار ان کے کیریئر کا آخری کردار ہو گا۔
انجیلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام شان دار طریقے سے کرنا چاہتی ہیں اور ان کی نئی فلم میں قلوپطرہ کامشکل کردار ان کے کیریئر کا آخری کردار ہو گا، کیوں کہ اْن کی فنی زندگی کے اختتام کے لیے اس سے بہتر کوئی کردار ہو نہیں سکتا۔
مصر کی شہزادی قلوپطرہ کا کردار اس سے پہلے 1963 میں اپنے دور کی مشہور اداکارہ ایلزیبتھ ٹیلرنے ادا کیا تھا۔ انجیلینا اداکاری کو خیر آباد کہنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں پر مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔