برلن (جیوڈیسک) اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلینا جولی اپنی آنے والی فلم ”ان بروکن” کی تشہیر کے لئے جرمنی کے دار الحکومت برلن پہنچ گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے فلم جنگ کا شکار لوگوں کے لئے امید کا پیغام ہے۔
اس موقع پر اداکار جیک اوکونل اور میاوی اینجلینا جولی کے ہمراہ تھے۔ فلم کے حوالے سے انکا کہنا تھا دوسری عالمی جنگ کو ستر برس گزر گئے لیکن انسان آج بھی جنگوں کا شکار ہو کر بے گھر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا آج مہاجرین کی تعداد عالمی جنگ کے دوران مہاجر ہونے والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا فلم بنانے کے دوران وہ کئی مرتبہ جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔