انجلینا جولی کی فلم "ان بروکن" کا پریمئیر، فنکاروں کی بھرپور شرکت

Angelina Jolie

Angelina Jolie

لندن (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ کی یہ فلم دوسری عالمی جنگ کے ہیرو اور کھلاڑی لوئس زمپرینی پر بنائی گئی ہے۔ جو 1936 کے برلن اولمپکس میں شریک تھا۔ جنگ عظیم شروع ہوتے ہی حالات نے اسے جنگی قیدی بنا دیا۔

اور اسے زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرنا پڑا۔ انجلینا جولی دو فلموں کی ڈائریکشن دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ان بروکن کے حوالے سے وہ مطمئن نہیں ہیں تاہم باکس آفس پر کیسی رہے گی یہ وقت ہی بتائے گا۔