اینجلینا جولی کے ریمارکس پر چینی شائقین ناراض ہو گئے

Angelina Jolie

Angelina Jolie

بیجنگ (جیوڈیسک) 39 سالہ اداکارہ اپنی نئی فلم”میل فیشنٹ“ کی پروموشن کے لئے چین کے دورے پر تھی،ایک انٹرویو میں جب اس سے چین کے پسندیدہ ہدایت کار کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے فلم ”لائف آف پائی “بنانے والے فلم میکر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں یقین کے ساتھ تو نہیں کہہ سکتی کہ آنگ لی چینی ہے، وہ تائیوان کا ہے،اور چینی زبان میں فلمیں بناتا ہے، جن میں کئی چینی آرٹسٹوں کو لیتا ہے، مجھے وہی ہدایت کار پسند ہے۔

یاد رہے کہ چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ ہی سمجھتا ہے، اور 1949سے اس ایشو پر اس کا جزیرہ تائیوان سے جھگڑا چلا آ رہا ہے۔

جولی نے جب اس طرح کی بات کی تواس کے چینی مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی، اور کچھ نے اس کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ اینجلیان جولی کی فلم بیس جون کو چین میں ریلیز ہو رہی ہے۔