انجلینا جولی نے جادو گرنی کے روپ میں سب پر جادو کردیا

Angelina Jolie

Angelina Jolie

ہالی وڈ (جیوڈیسک) انجلیناجولی نے جادوگرنی کے روپ میں سب پر جادو کر دیا۔ والٹ ڈزنی کی فلم میلیفسنٹ آئی اور چھا گئی۔ تین روزمیں سات کروڑ ڈالر کما کرامریکی باکس آفس پرقبضہ جما لیا۔ فلم میلیفسنٹ والٹ ڈزنی کی پچاس کی دہائی میں بنائی گئی فلم سلیپنگ بیوٹی کانیا جلوہ ہے۔

خوبرواداکارہ انجلیناجولی نے فلم میں جادو گرنی کا کردار نبھایا ہے۔میلیفسنٹ نے ریلیزکے تین دنوں میں سات کروڑ ڈالر کا بزنس کر کے امریکی باکس آفس پرراج قائم کر لیا ہے۔ایکس مین ڈیزآف فیوچر پاسٹ نیتین کروڑ چھبیس لاکھ کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی۔ اے ملین ویزٹوڈائی ان دی ویسٹ نے تین دن میں ایک کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر سمیٹے اورامریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پرآ گئی۔